کس و ناکس

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ادنٰی و اعلٰی، خاص و عام، ایرا غیرا، ہر ایک، ہر کوئی۔ "اگر ہر کس و ناکس کو حق رائے دہی حاصل ہو جائے تو بہت ممکن ہے نا اہل نمائندے منتخب ہو جائیں۔"      ( ١٩٨٧ء، ١٩٨٧ء، افکار، کراچی، مارچ، ٨٠:٣ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'کس' کے بعد حرف عطف 'و' اور اس کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ حرف نفی 'نا' اور آخر میں پھر 'کس' لانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٠٣ء کو "گُل بکاؤلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ادنٰی و اعلٰی، خاص و عام، ایرا غیرا، ہر ایک، ہر کوئی۔ "اگر ہر کس و ناکس کو حق رائے دہی حاصل ہو جائے تو بہت ممکن ہے نا اہل نمائندے منتخب ہو جائیں۔"      ( ١٩٨٧ء، ١٩٨٧ء، افکار، کراچی، مارچ، ٨٠:٣ )

جنس: مذکر